مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر ،مری ،گلگت بلتستان،چترال ، کوئٹہ میں طوفانی برف باری نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
پاک فوج کے جوان شدید برفباری اور درجہ حرارت گرنے کے باوجودریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے متحرک ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھرمیں بارشیں، برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
ذرائع کے مطابق مری ، کشمیر اورچترال، کوئٹہ، زیارت، گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :طوفانی برفباری،تین منزلہ مکان سمیت متعددزمین بوس
ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید برفباری کے دوران پاک فوج عوام کے ریلیف کیلئے پیش پیش ہیں۔
پاک فوج کے جوان برفباری سے بند شاہراہوں اور علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:شدید برفباری، تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان
فوجی جوان بچوں، عمر رسیدہ شہریوں اور خواتین کو برف میں دھنسی ہوئی گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔
برفباری سے ریسکیو کئے گئے افراد کو پاک فوج کی جانب سے خوراک ، طبی امداد اور گرم کمبل بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار
شہریوں کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کی امدادی کارروائیاں قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ باعثِ فخر ہےہیں۔
سخت موسمی حالات میں منظم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مری میں اس وقت بھی برف باری جاری ہے۔
ملکہ کوہسار میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور شدید برفباری کی پیشگوئی ہے، مری میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا،
مقامی افراد کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ہی انٹری کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ دیگر ہر قسم کی ٹریفک کو مری میں داخلے سے روکا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مری میں داخلے سے قبل تمام گاڑیوں میں سنو چین اور ونٹر ٹائر کا ہونا لازمی ہے اور حفاظتی انتظامات کے بغیر مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔




