مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایڈوائزر ایس ڈی ایم اے سردار احمد صغیر نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں برفباری اور خراب موسمی حالات کے باوجود صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید قریشی نے موسمی صورتحال، جاری انتظامی اقدامات اور فیلڈ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طلاق،دوسری شادی کی دھمکی ،بیوی کو گھورنا، قابل سزا جرم، قانون منظور
ڈائریکٹر ریسکیو 1122 معظم ظفر نے ریسکیو سرگرمیوں، جاری آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ انتظامیہ نعمان شفیق نے بین الادارہ رابطہ کاری اور کنٹرول روم کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھرمیں بارشیں، برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
ایڈوائزر ایس ڈی ایم اے سردار احمد صغیر نے بتایا کہ پیر چناسی میں شدید برفباری کے باعث پھنسنے والے 81 سیاحوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔
اسی طرح لیپہ ویلی میں متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ابتدائی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:سونے کی قیمتوں میں اضافہ،کاروباری حضرات مشکلات سے دوچار
انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر اور ایس ڈی ایم اے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام درپیش مسائل کے حل کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔

ایڈوائزر نے ایس ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار
انہوں نے آزاد کشمیر آنے والے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ایس ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام ادارے الرٹ ہیں۔




