لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس، سی ڈی، ایکسائز، ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں سینکڑوں آسامیوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32ویں اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کرنے کی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: برفباری،81 پھنسے سیاح ریسکیو کرلئے،متعلقہ ادارے الرٹ،ایس ڈی ایم اے
اجلاس میں ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں 216 خالی آسامیوں پر کانسٹیبل بھرتی کی منظوری دی گئی۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی، مری ٹورازم پولیس کیلئے 980 نئی آسامیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں، ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی : سمندر میں کشتی ڈوب گئی،6افراد کو زندہ بچالیا،4 کی تلاش جاری
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔
ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :طوفانی برفباری،تین منزلہ مکان سمیت متعددزمین بوس
اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی سلیکشن کے قواعد وضوابط کی منظوری دی گئی۔
اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کی آسامی کی منظوری دی گئی۔




