پاکستانی طلبہ

ویتنام نے پاکستانی طلبہ کیلئےمکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایک اہم اور خوش آئند موقع سامنے آ گیا ہے ۔

ویتنام کے شہر ہو چی منہ سٹی میں واقع معروف تعلیمی ادارہ ٹون ڈک تھانگ یونیورسٹی نے 2027۔2026کے لیے بین الاقوامی گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جن سے پاکستانی طلبہ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

یونیورسٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ اسکالرشپس ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرامز کے لیے دستیاب ہیں، جن کے تحت طلبہ کو مکمل یا جزوی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔

مکمل اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، رہائش اور تحقیقی معاونت شامل ہے، جبکہ جزوی اور ریسرچ اسکالرشپس تعلیمی کارکردگی اور تحقیقی اشاعتوں کی بنیاد پر دی جائیں گی ۔

اہلیت کا معیار:
اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی طلبہ کا تعلق ماسٹرز، پی ایچ ڈی یا پوسٹ ڈاکٹریٹ سطح سے ہونا چاہیے۔

انگریزی میڈیم پروگرامز کے لیے:
TOEIC 600، TOEFL iBT 50 یا IELTS 5.5 لازمی ہے۔

ویتنامی میڈیم پروگرامز کے لیے:
TOEIC 500، TOEFL iBT 45 یا IELTS 4.5 درکار ہے۔

اسکالرشپ کے فوائد:
مکمل ٹیوشن فیس اور رہائش۔
ٹیوشن اور رہائش کے لیے جزوی مالی معاونت۔
تحقیقی اشاعتوں کی بنیاد پر ریسرچ اسکالرشپس۔

درخواست دینے کا طریقہ:
پاکستانی طلبہ آن لائن درخواست دینے کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ
http://gradadmissions.tdtu.edu.vn/

پر جا کر مطلوبہ دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں، جن میں تعلیمی اسناد، ڈگری سرٹیفکیٹس، سی وی، اسٹیٹمنٹ آف پرپز، ریفرنس لیٹرز اور انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت شامل ہے ۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی 2026 ہے:
یہ اسکالرشپس پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کرنے، جدید تحقیق کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور عالمی سطح پر پیشہ ورانہ نیٹ ورک قائم کرنے کا ایک بہترین موقع ہیں ۔