سماہنی پونا(کشمیر ڈیجیٹل) ن لیگی رہنما چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت فوری طور پر انتقامی تبادلے و سیاسی بنیادوں پر ملازمین کی معطلی کے اقدامات بند کرے۔
مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری محمد رزاق نے کشمیر پریس کلب سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری فوری طور پر حکومت کے انتقامی واقعات کا نوٹس لیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، عوامی ایکشن کمیٹی کا یٰسین ملک کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان
اگر حکومت نے اس کا فوری ازالہ نہ کیا تو مسلم لیگ ن ضلع بھمبر بھر میں سخت ترین احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو گی
مزید یہ بھی پڑھیں:یوم کشمیر5فروری،پنجاب حکومت کا 4تعطیلات کا اعلان متوقع
چوہدری رزاق کا کہنا تھا کہ یہ بات خام خیالی میں بھی نہ رکھی جائے کہ ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعہ بلیک میل کرنے دیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :بارش،برفباری کا سلسلہ شروع، ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں ایک طرف امتحانی سیشن کی شروعات اور دوسری طرف اساتذہ کے تبادلے کہاں کی محکمانہ پالیسی ہے۔
محکمہ تعلیم کے علاؤہ برقیات ، صحت اور دیگر اداروں میں ملازمین کو تبادلوں و معطلی کے خوف میں ہراساں کرنا ہر گز کسی جماعت کو سیاسی بیساکھیاں نہیں مہیا کر سکے گا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دستخطی تقریب، صدرٹرمپ کا فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ، مسکراہٹ کیساتھ خیر مقدم
چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر نے فوری نوٹس نہ لیا اور حکومت آزاد کشمیر ان ہتھکنڈوں سے فوری باز نہ آئی تو مسلم لیگ ن ضلع بھمبر میں سخت ترین احتجاج تحریک شروع کرے گی جس کی تمام تر زمہ داری حکومتی عمائدین پر ہو گی۔




