پنجاب

یوم کشمیر5فروری،پنجاب حکومت کا 4تعطیلات کا اعلان متوقع

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پنجاب کی جانب سے فروری کے پہلے ہفتے میں میں ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کے شیڈول کا اعلان متوقع۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور اپنے اعلانات پر جلد عملدرآمد کروائیں،محسن عزیز

صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کو فروری کے پہلے ہفتے میں بسنت کے موقع پر طویل ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی :امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ذرائع نے بتایا کہ شہر میں چار روزہ تعطیلات پر غور کیا جا رہا ہے، 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کی چھٹیاں ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دستخطی تقریب، صدرٹرمپ کا فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ، مسکراہٹ کیساتھ خیر مقدم

اس کے علاوہ جمعہ کو بھی اضافی تعطیل دینے کی تجویز زیر غور ہے، جس کی منظوری کے بعد شہری 4 روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں غزہ ’بورڈ آف پیس‘ پر دستخط کر دیے

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے باعث شہر میں ٹریفک دباؤ اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت میں بھی کمی متوقع ہے۔

Scroll to Top