کوہاٹ (کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی فورسز، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کوہاٹ میں مشترکہ کارروائی ،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، عوامی ایکشن کمیٹی کا یٰسین ملک کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کوہاٹ کے نواحی علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس پر کی گئی، جہاں دہشت گرد خفیہ طور پر سرگرم تھے۔کوہاٹ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما ذیشان حیدر کی عوامی رابطہ مہم تیز ،کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم
چھاپے کے دوران دو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، بارودی مواد اور آئی ای ڈی بنانے کے آلات، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور دو دستی بم برآمد کیے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ،افسر سمیت 10 اہلکار ہلاک
کارروائی میں ایک اسنائپر رائفل، دس میگزین، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں، طبی کٹس، مواصلاتی آلات، سم کارڈز، تین لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور مواد کسی بڑی دہشت گرد کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑے جانی و مالی نقصان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے، وفاقی وزیر امیر مقام
سیکیورٹی اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔




