سینئر صحافی اظہر جاوید نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی نئی سازشی کہانیوں کو بے بنیاد قراردیدیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشنز ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر،رضوان رضی
اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ان من گھڑت اور بے بنیاد بیانیوں کا واحد مقصد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا اور بے یقینی پھیلانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا
اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ان کا براہِ راست رابطہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ، دونوں جانب سے موجود ذمہ دار حلقوں سے ہے،
اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت دونوں اداروں کے درمیان نہ صرف مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے بلکہ تعلقات ایک مثالی سطح پر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ
انہوں نے واضح کیا کہ اسی مضبوط تعاون اور باہمی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک پسندیدہ اور قابلِ اعتماد قوم کے طور پر ابھر رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، نئی قیمتیں کیا ہیں؟
اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ مزید کہنا تھا کہ قومی مفاد میں اداروں کا یکجا ہونا پاکستان کے مثبت تشخص اور سفارتی کامیابیوں کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ اختلافات کی افواہیں حقائق کے برعکس اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔




