149 بجلی گھروں میں چشمہ ،کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے وابستہ کمپنیوں سے متعلق مالی سال 2024-25 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔۔

رپورٹ میں اداروں کی صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام ادارےچشمہ نیو کلیئر اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی کو ملک بھر میں سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم،جہلم ویلی،حویلی میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سروے کی تیاری

نیپرا کے مطابق ان دونوں جوہری بجلی گھروں نے صحت، حفاظت اور ماحولیات کے شعبے میں غیر معمولی معیار قائم کیا ہے اور تمام حفاظتی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔

نیپرا کی رپورٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنے، ترسیل اور تقسیم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 149 اداروں کی جانچ کی گئی، جس کے موازنے میں چشمہ اور کراچی کے جوہری بجلی گھر نمایاں طور پر سرفہرست رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں پلانٹس نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری برقرار رکھی ہے، جو مضبوط انتظامی ڈھانچے اور مؤثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کشمیر کی نشستوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں ردوبدل ،جاوید ناز ایڈووکیٹ شامل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چشمہ اور کراچی کے جوہری بجلی گھروں میں جدید حفاظتی نظام نافذ ہیں، عملہ مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور مربوط انتظامات موجود ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹر تسکین راٹھور ان ایکشن، اجلاس طلب، اہم ہدایات جاری

نیپرا حکام کے مطابق یہ رپورٹ بجلی کے شعبے کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے کہ مضبوط حفاظتی نظام، پیشہ ورانہ انتظامی حکمتِ عملی اور مسلسل بہتری کے ذریعے ادارے اعلیٰ کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیپرا نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر بجلی پیدا کرنے والے ادارے بھی چشمہ اور کراچی کے جوہری بجلی گھروں کی کارکردگی کو مثال بناتے ہوئے اپنے حفاظتی اور انتظامی نظام کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ،معاف نہیں کرسکتے، آیت اللہ خامنائی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری بجلی گھروں کی اعلیٰ کارکردگی ملک کے توانائی کے نظام کے استحکام، عوامی اعتماد اور ملازمین کی حفاظت کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

چشمہ اور کراچی کے جوہری بجلی گھر نہ صرف توانائی کی پیداوار میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ پاکستان میں محفوظ، ماحول دوست اور جدید توانائی نظام کی کامیاب مثال بھی قائم کر رہے ہیں۔

Scroll to Top