آیت اللہ خامنائی

ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ،معاف نہیں کرسکتے، آیت اللہ خامنائی

تہران (کشمیر ڈیجیٹل) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کرائے کے فوجیوں کوکسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال ، اوپی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دیدی

واضح رہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ ایرانیوں کا قاتل مظاہرین کا ہمدرد کیسے ہوسکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی ڈی70 موٹرسائیکل کا جدید ماڈل متعارف، قیمت سامنے آگئی

قوم سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چند کم عقل اور ناتجربہ کار لوگ ٹرمپ کی باتوں میں آجاتے ہیں

تہران اور دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ میں شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ ایرانی نوجوان متحد ۔ کسی بھی دشمن کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران میں چند عناصر شرانگیزی پھیلارہے ہیں، گزشتہ رات تہران اور کچھ دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئے خوشخبری،آزادکشمیر حکومت نے سیکڑوں بھرتیوں کا اعلان کردیا

پرتشدد مظاہرین اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، امریکی صدر ان پرتشدد مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، شرپسند عناصر نے صدر ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کی ہیں۔

دوسری جانب تہران میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ایئرلائن نے تہران کیلئے 5 پروازیں منسوخ کردیں۔

مظاہرین نے تہران میں توڑ پھوڑ کیا۔ متعدد عمارتوں کو نذر آتش کیا۔ 13 روز سے جاری مظاہروں میں 34 مظاہرین اور 8 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Scroll to Top