آٹا، چاول ،چائے،چینی،گیس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،ادارہ شماریات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نئے سال کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ،ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.12 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.20 فیصد ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روسی اوریشنک بیلسٹک میزائل حملہ، کیف دھماکوں سے گونج اٹھا

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کو کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں؛ ٹرمپ

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 5.07 فیصد ،چکن 2.86 اور لہسن کی قیمت میں2.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:149 بجلی گھروں میں چشمہ ،کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار

حالیہ ہفتے پسی ہوئی مرچ 1.01 فیصد مہنگی ہوئی،تیار چائے 0.73 اور چینی کی قیمت 0.58 فیصد بڑھ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم،جہلم ویلی،حویلی میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سروے کی تیاری

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی،چاول اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ،معاف نہیں کرسکتے، آیت اللہ خامنائی

ایک ہفتے میں آلو 3.73 اور پیاز2.20 فیصد سستے ہوئے، دالیں،ٹماٹر اور انڈوں کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

Scroll to Top