آزادکشمیر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال ، اوپی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دیدی

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کو درپیش سنگین انتظامی بحران کے خلاف یونائیٹڈ ڈاکٹرز فورم سراپا احتجاج بن گیا۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےیونائیٹڈ ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹرواجدودیگر رہنمائوںنے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور پروموشن کے عمل میں حائل تمام رکاوٹیں فی الفور ختم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ دل کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بن گیا

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے جس کے خلاف ڈاکٹرز احتجاج پر مجبور ہیں فورم کے مطابق اگر 26 جنوری تک ڈاکٹرز کے مسائل حل نہ کیے گئے تو دو گھنٹے کی ہڑتال کی جائے گی۔

اس کے باوجود حکومتی سطح پر توجہ نہ دی گئی تو 2 فروری کے بعد مکمل او پی ڈی بند کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود حکومت ان پر عملدرآمد سے گریزاں ہے، جس کے باعث مسائل مزید گھمبیر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروموشن کو2019سے فریز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرزشدید مشکلات کا شکار ہیں، ہم نے اجلاس کے بعد چیف سیکرٹری کو مسائل سے آگاہ کردیا امید ہے کہ اب مسائل حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طب کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، ڈاکٹرز نے خاتون کاکٹنے والا کان پاؤں میں لگادیا

ڈاکٹر واجد کا کہنا تھا کہ حکومتیں بدل رہی ہیں لیکن ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں جس پر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور اب متحد ہوکر ہم اپنے حقوق حاصل کریں گے۔

Scroll to Top