مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ دل کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بن گیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت آزاد کشمیر سے چند کلومیٹر دور ٹنڈالی میں قائم مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے عارضہ دل میں مبتلا مستحق اور نادار مریضوں کیلئے ایک بار پھر امید کی کرن بن کر اپنی مثالی طبی خدمات کا ثبوت دیا۔

ادارے میں گزشتہ روز عارضہ دل کے آٹھ مستحق مریضوں کی مفت انجیوگرافی کی گئی، جو مالی مشکلات کے باعث مہنگے نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے سے قاصر تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طب کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، ڈاکٹرز نے خاتون کاکٹنے والا کان پاؤں میں لگادیا

انجیوگرافی کا عمل معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر نئیر کی زیرِ نگرانی ان کی ماہر میڈیکل ٹیم نے بین الاقوامی طبی معیار کے مطابق مہارت سے انجام دیا۔

ادارے کی انتظامیہ نے پریس ریلیز میں بتایا کہ مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور، نادار اور محروم طبقات کو بروقت، معیاری اور ہمدردانہ علاج فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مخصوص سیاسی عناصر کا بدامنی کا ایجنڈا بے نقاب،نادرا کی وضاحت جاری

ادارہ جدید طبی آلات، ماہر ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ طبی عملے کی مدد سے عوام کو بہترین علاج فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اس صدی کا طویل ترین سورج گرہن جنوبی یورپ،شمالی افریقہ،مشرق وسطیٰ میں دیکھاجاسکے گا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ نہ صرف طبی سہولتیں فراہم کرتا ہے بلکہ مستحق افراد کو عزت اور احترام کے ساتھ علاج دینے پر بھی بھرپور توجہ دیتا ہے، تاکہ غریب اور نادار افراد کو اعلیٰ معیار کی صحت کی خدمات مہیا کی جا سکیں۔

Scroll to Top