راولپنڈی(کشمیرڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا اپنے ہی بھائیوں کیساتھ پھڈا پڑ گیا ۔
بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کےالزام میں تھانہ کینٹ میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
راجہ شہزاد سلطان کی مدعیت میں سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا،مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ،نوجوانوں کافوج پراعتمادبڑھ گیا،سروے
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ سردار تنویر الیاس کی ایماء پر ان کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ سردار یاسر الیاس کے ہوٹل پر قبضہ کرلیا۔
زرائع کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل کے عملے کو ذدوکوب کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاںبھی دی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل
مسلح افراد کے ہمراہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے دھمکیاں دیں کہ ہوٹل سردار تنویر الیاس کا ہے اسے فوری خالی کردیا جائے۔
آدم جی روڈ پر الشمس ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی جائیداد ہے،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے سپروائزر اکرام الحق پر سکیورٹی گارڈ کو حبس بیجا میں رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔۔

سردار تنویر الیاس کے کارندوں سے اسلحہ کے زور پر ہوٹل پر قبضہ کرلیا ، تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد میں قائم سینٹورس مال سے بے دخل کردیا گیا تھا جس کے بعد سردار تنویر الیاس کیخلاف حملہ کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔




