قومی ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں کاپہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹی 20سکواڈ کا4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔

پہلےگروپ میں شاداب خان، رانافہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔

قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان آج سہ پہر لاہور سے کولمبو کیلئے روانہ ہوں گے۔

سری لنکا کیخلاف سیریز میں سلمان علی آغا سری لنکا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے،وکٹ کیپر بلےباز خواجہ نافع پہلی بارٹی 20سکواڈ میں شامل ہیں،شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی 20سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد ، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز،محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، اور عثمان طارق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا متعصبانہ رویہ، پاکستان کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا بھی بھارت جانے سے انکار

پاکستان اور سری لنکا تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے،دونوں ٹیموں کے مابین تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے،تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز 7 جنوری، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے،ٹی 20سیریز ورلڈ کپ سکواڈ چننے میں مددگار ثابت ہو گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کردیاہےجس کے بعد بنگلہ دیش کے میچز بھی سری لنکا ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بنگلادیشی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائےگی۔

بورڈ کے مطابق فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا اور بنگلا دیش بورڈ منتظر ہے کہ آئی سی سی صورتحال کو سمجھتےہوئے جلد اس معاملے پر جواب دے گا۔

Scroll to Top