پاکستان

ٹی 20 ٹرائی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 69رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی : ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 69رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 195رنز بنائے ۔

مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 196رنز کا ہدف دیا گیا ۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 126 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور یوں اس کو  69کے خسارے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر اسنوکر ورلڈکپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے ۔ 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 126 رنز بناکراپنی تمام وکٹیں گنوا بیٹھی ۔

زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی ۔ پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ محمد نوازکے حصے میں 2وکٹیں آئیں  ۔

زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی ٹی 20 سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 196رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو پانچ  وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست کا مزا چکھایا تھا ۔اس کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ۔