اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے دو نام شارٹ لسٹ کئے ۔جن میں عنبرین جان اور بریگیڈیئر (ر) انور متین حیدر کا نام شامل تھا۔
سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نئی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
تقرری کی حتمی منظوری کے بعد وہ پیمرا کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔اس وقت پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2026 : پہلا سپر مون 4 جنوری کی شب کو دیکھا جائےگا
چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے کمیٹی کا اجلاس تاخیر سے منعقد ہوا۔ ایم این اے شہباز ویڈیو لنک کے ذریعے موجود رہے۔کمیٹی میں دو اراکین قومی اسمبلی اور دو سینیٹرز شامل ہیں۔
اپوزیشن کے دونوں اراکین اجلاس سے غیرحاضر رہے۔ تحریک انصاف کے کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے سبب سینیٹر علی ظفر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، شہباز بابر کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کو وارفیئر کا سامنا، تانے بانے بھارت اور افغانستان سے مل گئے
اجلاس چوہدری شہباز بابر، سید رضا علی گیلانی، سینیٹر سرمد علی اور سینیڑ سید علی ظفر پر مشتمل کمیٹی نے منعقد کیا۔ کمیٹی کا اجلاس دسمبر میں ہونا تھا لیکن ملتوی کردیا گیا تھا۔
کمیٹی میں عنبرین جان، بریگیڈیئر (ر) انوار متین حیدر، ڈاکٹر حامد عرفان، اشرف خان کے نام کی اسکروٹنی کی گئی تھی۔
ذرائعکے مطابق کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کیلئے عنبرین جان کا نام وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ وزیراعظمپاکستان نے عنبرین جان کا بطور چیئرپرسن پیمرا کی منظوری دیدی جس کی سمری دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔




