سال 2026 : پہلا سپر مون 4 جنوری کی شب کو دیکھا جائےگا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)2026کاپہلاسپرمون کل نظرآئےگا،سپرمون 3 اور 4 جنوری کو دیکھا جا سکے گا۔

جو لوگ سال 2026 کے پہلے سپر مون دیکھنے کے منتظر ہیں، ان کے لیے یہ خبر ہے کہ ان کا انتظار جلد حقیقت میں تبدیل ہونے والا ہے اور وہ 3 جنوری کی شب (ہفتہ) کو اس کا نظارہ کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ حکومتی معاہدے پر عملدرآمد کی تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سپرمون روایتی طورپروولف مون کہلاتاہے،کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی کل عروج پرہوگی۔

سپرمون شام5بجکر 51منٹ پر طلوع ہوگا،جو 99.8فیصد روشن ہوگا ،زمین اورچاند کےدرمیان فاصلہ تقریباً3لاکھ 62ہزارکلومیٹرہوگا۔

رواں سال کے سپرمون کا سلسلہ نومبر میں شروع ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:موسٹ سینئر پولیس افسرمرزا ارشاد ڈی آئی جی جیل خانہ جات تعینات،نوٹیفکیشن جاری

تین جنوری کی شب آسمان پر نظر آنے والا چودھویں کا چاند غیر معمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا

یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند بھی ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے۔

اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔