جامعہ کشمیر کانووکیشن،پوزیشن ہولڈرز، گولڈ میڈلسٹ طلباء میں ڈگریاں تقسیم،ویب سائٹ پر نام شائع

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن مورخہ 25 نومبر 2026 کو کنگ عبداللہ کیمپس، مظفرآباد میں منعقد ہوگا، جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کانووکیشن کے کامیاب انعقاد کیلئے رجسٹرار آفس سے مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کی زیرِ نگرانی کانووکیشن کے انعقاد کیلئے انتظامات شروع کردیئے ۔

 کانووکیشن کی تقریب میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر و چانسلر جامعہ کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور مستقبل میں ملک و ملت کی باگ ڈور سنبھالنے والے کامیاب و کامران طلباء و طالبات اور اسکالرز کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں عطا کرینگے۔

 اس کانووکیشن میں سیشن 2018-22، 2019-23، 2020-22 اور سالانہ امتحانات 2022 کے مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔

پی ایچ ڈی اور ایم فل / ایم ایس پروگرامز (2026 / 2020-22): پی ایچ ڈی، ایم فل باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی، کیمسٹری، زولوجی، فزکس، ریاضی، کمپیوٹر سائنسز، شماریات، جیالوجی، اکنامکس، انگلش، ایم ایس اپلائیڈ جیالوجی اور ایم فل کشمیر سٹڈیز۔ بی ایس اور پانچ سالہ پروگرامز کے طلباء شامل ہیں۔
2018-22 / 2019-23): بی اے ایل ایل بی (5 سالہ)، ڈی پی ٹی2018-2023)،بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایڈ آنرز، بی ایف اے بشمول آرٹس و سائنسز مضامین کے جملہ بی ایس پروگرامز میں شامل طلباء میں بھی ڈگریاں اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

 بی بی اے، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ، بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ، بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایم بی اے اور بی ایس اپلائیڈ جیالوجی۔ ایم اے / ایم ایس سی اور بی ایڈ پروگرامز (2020-22 / 2019-22): ایم ایس سی باٹنی، کیمسٹری، زولوجی، ریاضی، شماریات، اکنامکس، سوشیالوجی، کشمیر سٹڈیز، ایم سی ایس، ایم اے انگلش، اردو، سائیکالوجی، اسلامک سٹڈیز، پولیٹیکل سائنسز، تاریخ، فزیکل ایجوکیشن، ایم ایڈ (سالانہ سسٹم)، بی ایڈ (1.5 سالہ) اور بی ایڈ (2.5 سالہ)۔ سالانہ امتحانات (2022): بی اے، بی ایس سی، بی کام، ایل ایل بی، اے ڈی (آرٹس)، اے ڈی (سائنس) اور اے ڈی (کامرس) شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی سے گولڈ میڈل اور فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے نام جامعہ کشمیر کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔