باغ (کشمیر ڈیجیٹل ) چیئرمین بورڈ و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) سردار سلطان علی طاہر کی زیر صدارتضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ اور بورڈ کی ذاتی عمارت کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا کوٹہ سسٹم پرفیصلہ اہمیت کا حامل ہے،محمود اخترقریشی ایڈووکیٹ
اجلاس میں سیکرٹری بورڈ سردار ساجد اقبال نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا، جس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔
اجلاس میں ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ کیلئے ذاتی زمین خریدنے اور مستقبل میں مستقل عمارت کی تعمیر کیلئے رقم مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس اقدام کو ادارے کے انتظامی استحکام اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ارباب اقتدار و اختیار کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف فوری سخت ایکشن لیں، شہریوں نے بڑا مطالبہ کردیا
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں باغ محترمہ عذرا فیاض، پرنسپل پائلٹ ہائی سکول باغ سردار عبدالعزیز خان، ماہر تعلیم سید اسناد گیلانی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باغ عفیفہ بتول، حاجی عبداللطیف، سید فریاد حسین کاظمی اور ہیڈ کلرک اسرار عباسی نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر ضلع باغ میں ایلیمنٹری سطح پر تعلیمی معیار کی بہتری اور امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔




