ریاست کے اندر ریاست ناقابل قبول، انتشاری جھتےکنٹرول کیا جائے:عوامی حلقے

وادی لیپہ (نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبدالصبور اعوان)عوامی حلقوں کی جانب سے راولاکوٹ میں جاری کشیدہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست کا تصور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے انتشاری جتھے کیخلاف فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سول جج، مجسٹریٹ ،تحصیل قاضی کیلئے درخواستوں پراعتراض، آخری تاریخ 28نومبر مقرر

عوامی حلقوں کے مطابق انتشاری جھتے  کی سرگرمیوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

سڑکوں کی بندش سے آمدورفت معطل، تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور کاروباری نظام تباہی سے دوچار ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کے باعث غریب دکاندار، مزدور اور ٹرانسپورٹر شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کیلئے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

وادی لیپہ کے شہریوں نے سویلین آبادی اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانووکیشن،پوزیشن ہولڈرز، گولڈ میڈلسٹ طلباء میں ڈگریاں تقسیم،ویب سائٹ پر نام شائع

فورسز میں بھی اسی دھرتی کے نوجوان خدمات انجام دے رہے ہیں، انتشاری جتھے کیخلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے ۔

عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے اندر  امن و امان کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کشمیری روایات اور اجتماعی مفاد کے منافی ہیں۔

بزرگوں، تاجروں اور نوجوانوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

تعلیمی، تجارتی اور سماجی سرگرمیاں بحال کرکے حقیقی معنوں میں ریاست کے اندر امن وامان کو بحال کیا جائے اور کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

عوامی حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  آزادکشمیر میں امن، استحکام اور معمولات زندگی کی بحالی ناگزیر ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کی گنجائش نہیں جو علاقے کو مزید انتشار سے دوچار کرے۔