کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) لیویز فورس کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدام کرتے ہوئے 31 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ حکومتی معاہدے پر عملدرآمد کی تفصیلات سامنے آگئیں
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں 3 وائرلیس آپریٹرز اور 28 سپاہی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کے 98 فیصد چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کر دیا ، وزیراعظم فیصل راٹھور
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے غیر حاضر تھے اور بارہا ہدایات کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔
لیویز حکام کے مطابق اہلکاروں کو متعدد مرتبہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے، تاہم انہوں نے ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کو وارفیئر کا سامنا، تانے بانے بھارت اور افغانستان سے مل گئے
جس پر محکمانہ قواعد کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیویز فورس میں ڈیوٹی سے غیر حاضری اور احکامات کی نافرمانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فورس میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور مستقبل میں بھی ایسی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن جاری رہے گا۔




