پیپلزپارٹی آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس زرداری ہاوس طلب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرپارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد زرداری ہائوس میں طلب کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی انچارج آزادکشمیر فریال تالپور نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس 20 نومبر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سول جج، مجسٹریٹ ،تحصیل قاضی کیلئے درخواستوں پراعتراض، آخری تاریخ 28نومبر مقرر

اجلاس میں آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادکشمیر میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں، پارلیمانی کردار اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانووکیشن،پوزیشن ہولڈرز، گولڈ میڈلسٹ طلباء میں ڈگریاں تقسیم،ویب سائٹ پر نام شائع

پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کے اس اجلاس کو آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔