ضمنی انتخاب

این اے-129 لاہور ضمنی انتخاب 2025 : غیرحتمی غیر سرکاری نتائج

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-129 لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، حلقے کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے اب تک 115 کے نتائج موصول ہوئے ہیں ۔

نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 12,425 ووٹ لے کر سبقت لے گئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار ارسلان احمد 7,658 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں ۔

این اے-129 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے میاں محمد نعمان، پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے بھانجے ارسلان احمد اور آزاد امیدوار بجاش خان نیازی سمیت مجموعی طور پر 17 امیدوار میدان میں ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این اے18ہری پور ضمنی انتخاب، 30 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج جاری

حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 364 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 339 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 25 ہے ۔

این اے-129 لاہور میں سمن آباد، گلشن راوی، بابو صابو، بکر منڈی، چوبرجی، پونچھ روڈ، کچا فیروز پور روڈ، سبزہ زار، اقبال ٹاؤن اور جی آر او ٹو سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر اسنوکر ورلڈکپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس حلقے میں کل 334 پولنگ اسٹیشنز اور 1,045 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں مردوں کے لیے 133، خواتین کے لیے 131 اور مشترکہ 70 پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے میاں محمد اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ گزشتہ عام انتخابات میں میاں محمد اظہر نے یہاں سے 1 لاکھ 3 ہزار 718 اور مسلم لیگ ن کے میاں محمد نعمان نے 71 ہزار 540 ووٹ حاصل کیے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی ٹی 20 سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 196رنز کا ٹارگٹ دے دیا

Scroll to Top