نیلم وجہلم ویلی () موسم خزاں کی دوسری بارش اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہوتے ہیں یخ بستہ سردی آن پہنچی نیلم بالائی کے علاقوں نالہ سرگن ، سام گام ،بگنواں گھموٹ،تاوبٹ بالا،شونٹھر ،اڑنک کیل میں برف باری جاری ہے
برف باری کی وجہ سے لیپہ ریشیاں روڈ پر ایک مسافر بس پھنس گئی بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے جن میں 8 عورتیں بھی شامل تھیں۔بس مظفرآباد سے وادی لیپہ جا رہی تھی۔
مڈ وے کے مقام پر زیادہ برف باری اور پھسلن کے باعث بس دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسافروں نے بتایا کہ اگر بس کچھ اور آگے جاتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا ۔
روڈ پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم روانہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیم مسافروں کو ریسکیو کر کے ان کے گھروں تک پہنچائے گے۔۔
پہاڑوں پر برف باری، اور آبادی میں بارش کے ساتھ وادی نے نیا روپ دھار لیا ہے۔دن کا وقت ہونے کے باوجود بادلوں اور بارش کی شدت نے اندھیرا سا طاری کر رکھا ہے۔
درخت جھوم رہے ہیں، پتے گر رہے ہیں، اور خزاں اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔یہ بارش وادی کے لیے رحمت کی پہلی بوند ہے جس نے کئی ہفتوں سے لگی جنگلات کی آگ کو بجھا دیا اور فضا کو صاف کر دیا۔لوگ اپنے ادھورے کام مکمل کر رہے ہیں، کھیتوں سے چاول سمیٹے جا رہے ہیں
اور گاؤں کے منظر سرد موسم میں ڈھلنے لگے ہیں۔اب وادی لیپہ کے سبز مناظر زردی میں بدل جائیں گے،ندی نالے جم جائیں گے،اور زندگی برف کی چادر میں چھپ جائے گی۔مگر امید برقرار رہے گی —بہار کی، پھولوں کی، اور زندگی کے دوبارہ جاگنے کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: شناختی کارڈ پر بلڈ گروپ اندراج سے متعلق قرارداد منظور




