راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ امن فوج کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار اور اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فوج سیاست میں الجھنا نہیں چاہتی، فوج کا اس سے دور ہی رکھا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتی، دہشتگردی کا خاتمہ اہم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔ افغان طالبان کو پاکستان کا رسپانس فوری اور موثر تھا۔
پاکستان کے رسپانس کے وہی نتائج نکلے جو ہم چاہتے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں منشیات اسمگلرز کی افغان سیاست میں مداخلت ہے
وہاں سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل کی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ تیراہ اور کے پی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔
فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں 1667 دہشتگرد مارے گئے۔ تاہم سیاسی جرائم پیشہ اور دہشتگرد گروپس ملک میں جرائم اور اسمگلنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محبت کی علامت ’تاج محل‘ کو منہدم کرنے کا عمل شروع؟




