اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام، مشیر وزیراعظم راناثنااللہ بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 100 روزہ پلان کے منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔




