تعلیمی اسناد کی آن لائن تصدیق آئندہ سال سے متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)انٹر بورڈ ز کو آرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) یکم جنوری 2027سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا مکمل آن لائن نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی بی سی سی کے مطابق طلباء آئی بی سی سی کے پورٹل پر درخواست جمع کراسکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے پر اپنی اسناد و ہیں سے ڈاون لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیرصدارت آئی بی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں تعلیمی اسناد سے متعلق فیصلہ کیا گیاہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوسرے سپرمون کا دلکش نظارہ آج ہوگا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئی سہولت ملک بھر کے 29امتحانی بورڈ ز کی جاری کردہ اسناد اور دینی مدارس کی تصدیق کیلئے اہل اسنادکیلئے دستیاب ہوگی۔

طلبہ اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات پورٹل پر جمع کرائیں گے۔ آئی بی سی سی درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد الیکٹرانک طور پر تصدیق شدہ دستاویز درخواست گزار کے پورٹل اکاونٹ میں فراہم کرے گا۔

اس طرح درخواست گزار اور آئی بی سی سی ، دونوں کو دستاویزات بذریعہ کور بیر بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا ، صدر انجمن تاجران ناڑ راجہ اسرار کا لاتعقی کا اعلان

ایک ہی سند مختلف اداروں میں جمع کرانے کیلئے طلباء پورٹل سے تصدیق شدہ دستاویز کی ضرورت کے مطابق نقول پرنٹ کر سکیں گے۔

ہر اضافی نقل کیلئے آئی بی سی سی کی الگ تصدیقی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی ۔ یہ نقول جامعات میں اور بیرونِ ملک استعمال کیلئے ، وزارت خارجہ کی متعلقہ شرائط کے مطابق جمع کرائی جاسکیں گی۔