فسادی جتھہ کی پرتشدد کارروائیوں کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پر، پولیس نے خبردار کر دیا

آزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھہ کی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ایک منظرعام پرآگئے اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا دیا جس پر آزادکشمیر نے فتنے کو ختم کرنے کی ٹھان لی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ راولاکوٹ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری کے علاقے جھنڈا بگلہ بازار میں فسادی جتھے کے کارکنوں کی پولیس پر فائرنگ سے2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس میں سے ہسپتال میں شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے فتنے سے کب نجات ملے گی؟شہریوں نے سوال اٹھا دیا

ڈی آئی جی پونچھ ریجن کے مطابق  فسادی جتھے کے کارکن احتجاجی کال کے حق میں اعلانات اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے،شرپسند عناصر کی جانب سے بازار میں زبردستی دکانیں بند کروائی جا رہی تھیں اور22 نومبر کے احتجاج کے لیے مقامی افراد کو اکسایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جھنڈا بگلہ بازار میں فوری کارروائی کی جس دوران مسلح کارکنوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ذاکر دائیں ٹانگ جبکہ کانسٹیبل محمد ارباب بائیں ٹانگ پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کانسٹیبل ارباب نے پمز ہسپتال میں دم توڑا۔

ڈی آئی جی پونچھ ریجن کا کہنا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے تمام قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پلندری ،فسادی جتھے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا کانسٹیبل محمد ارباب شہید

ڈی آئی جی پونچھ ریجن کامزید کہنا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے گی،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔