کالعدم ایکشن کمیٹی کے فتنے سے کب نجات ملے گی؟شہریوں نے سوال اٹھا دیا

مظفرآباد: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال عوام نے مسترد کر دی ہے۔ بازاروں میں معمولاتِ زندگی بحال ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام اس انتشار پھیلانے والے ٹولے سے مزید تنگ آ چکے ہیں۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کالعدم ایکشن کمیٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ آخر کب تک کشمیر کے عوام کو اس انتشار سے نجات ملے گی اور اس کمیٹی سے ان کی جان چھوٹے گی۔؟

یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال: سرگرم خواتین کا بھی عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ کے حالات کی وجہ سے پوری ریاست ڈسٹرب ہیں، پونچھ ڈویژن  میں بچے سکول نہیں جا رہے ہیں۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کو احتجاج ختم کردینا چاہئے کیونکہ موسمی حالات کی وجہ سے بھی اب دھرنا ممکن نہیں رہے گا،حکومت نے جائز مطالبات من لئے ہیں، اب احتجاج نہیں ہونا چاہئے۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت چاہتی تو زبردستی دھرنا ختم کراسکتی تھی لیکن حکومت نے ان کوڈھیل دی ہے، ڈائیلاگ کے لیے آپ کو آپ کے اندر نرم گوشہ ہونا چاہیے، ہٹ دھرمی صرف عوام دشمنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلندری ،فسادی جتھے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا کانسٹیبل محمد ارباب شہید

ایک اور شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم افتخار گیلانی کام کرناچاہتے ہیں توانہیں کام کرنے دینا چاہئے، اب انکی ٹانگیں کھینچی جا رہیں ، آزاد کشمیر میں پرامن خطہ ہے، آزاد کشمیر میں محبت، بھائی چارہ اور امن کی فضا قائم کرنا ہوگی۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعد ایکشن کمیٹی نامی فنتے کا اب ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں کونکہ شرپسندی آزادکشمیر میں نہیں چل سکتی ہے۔