موسم سرما کا آغاز، بارشیں شروع، موٹروے پولیس کا مسافروں کو احتیاط کا مشورہ

اسلام آباد( کشمیر ڈیجٹیل )موسم سرما کاآغاز۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث متعدد موٹرویز پر موسم خوشگوار ہوگیا۔

 موٹروے پولیس نے مسافروں کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے پر اسلام آباد سے پشاور تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا سی ایم ایچ فلائی اور منصوبہ 45دن میں مکمل کرنے کا حکم

کلرکہار سے اسلام آباد تک وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔اسی طرح سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک ڈی آئی خان موٹروے پر کوٹ فتح سے دریائے سندھ تک اور ہزارہ ایکسپریس وے پر ہری پور سے ایبٹ آباد تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا این ایچ ایم پی کی  سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے تازہ ترین سفری صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔