اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے گزشتہ روز کمی کے بعد آج پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، 400سے زائد مریضوں کا معائنہ
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: چلہانہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، درجنوں افراد ہسپتال منتقل
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر کیلئے ہوگا۔




