باغ(کشمیر ڈیجیٹل)جنوبی باغ میں ڈرون حملے کا کالعدم ایکشن کمیٹی کا پراپیگنڈا جعلی نکلا، شخترثروت جن کے گھر پر حملہ ہوا انہوں نے اسکی وجہ ذاتی دشمنی بتائی۔
سختر ثروت کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ڈھکی پنجی سے ہے گزشتہ ماہ جو افسوسناک واقعہ ہوا جس میں میرے گھر کے چار افراد کی جانیں ضائع ہوئیں ان کے حوالے سے طرح طرح کے بیانات اور ویڈیوز بنائی گئیں لیکن کسی نے میرے خاندان کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران میرے بچوں کو مارا گیا ۔ اسی دوران امتیاز ولد میرزمان خان اس نے میرے بچے کو تھپڑ مارا ۔
دوسرے بندے تسلیم خان ولد میرزمان خان اس نے پولیس کو کہا کہ وہ ان بچوں پر گولیاں اور شیل برسائیں ۔ ان کویہاں سے بھگائو۔ میرے گھر اور چوکی میں آدھا کلو میٹر کی دوری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی:چوہدری اختر کا آزادکشمیر کیلئے تحفہ، پہلے برن کیئرسنٹر کا افتتاح کردیا
انہون نے کہا کہ جب افسوسناک واقعہ ہوا، دھماکے کی آوازیں دنیا نے سنیں ، میرے بچوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں تو میرے خاندان کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ کے فوری بعد شہزاد نامی رشتہ دار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ میرے گھر میں سلنڈر پھٹا ہے حالانکہ میرے گھر میں سلنڈر نہیں ہے تو اسے کسی نے بتایا کہ سلنڈر پھٹا ۔؟
انہوں نےکہا کہ میں تین سال دو ماہ بعد کراچی سے اس واقعہ کے بعد گائوں لوٹا ۔تو میرے بھتیجے نے مجھے راولپنڈی سے میرے ساتھ گائوں آیا ان لوگوں نے میرے بھتیجےکیخلاف اسی دن مقدمہ درج کروادیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک میرا بھتیجا جس کیخلاف 19تاریخ کو گرفتار ہوا۔ایف آئی آر 30تاریخ کو کاٹی گئی۔میرے ساتھ ظلم کی انتہا کی گئی ۔ میرے گرفتار بھتیجے کو بھی ان لوگوں نے لاشوں کا دیدار نہیں کروانے دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد نے سلنڈر ،۔ جمیل ولد محمد حسین ، شہزاد ولد میر اکبر خان، ابصار ولد تصویر ، امیتاز ولد میر زمان خان سر فہرست ہیں انہوںنے ہمارے ساتھ دشمنی کی ۔
انہوں نےوزیراعظم پاکستان ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیراعظم آزادکشمیر ،آئی جی آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں ۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کیلئے اقدامات اٹھائے جنہوں نے ان کے گھر پر حملہ کرکے ان کے خاندان کو مٹا دیا۔
انہوں نے اپیل کی ان ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔




