جنیوا (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے قانون دان راجہ احسن شمیم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کے سرکاری وفد کے سینئر رکن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔
راجہ احسن شمیم اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت حکومتِ پاکستان کے سینئر قانونی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اقوا م متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے راجہ احسن شمیم کون ہیں؟
اجلاس کے دوران انہوں نے کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان کے قانونی اور سرکاری مؤقف کی وضاحت کی۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف نے کی۔ راجہ احسن شمیم کا تعلق ضلع بھمبر، آزاد جموں و کشمیر سے ہے۔ وہ راجہ شمیم اختر
مرحوم (ریٹائرڈ ایس ایس پی) کے صاحبزادے ہیں۔
ان کا تعلق سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان مرحوم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے خاندان سے بھی ہے۔
انہوں نے اعلیٰ قانونی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی جبکہ ممتاز برطانوی جامعہ University of Bristol سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور قانونی و سفارتی امور میں شرکت آزاد کشمیر کیلئے ایک قابلِ ذکر اعزاز ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کی فائرنگ،2بچیاں شدید زخمی
راجہ احسن شمیم کی اس پیشہ ورانہ کامیابی پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




