اسلام گڑھ (کشمیر ڈیجیٹل) اسلام گڑھ کراس کے مقام پر حاجی محمد اعظم پلازہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف پیر حبیب الرحمٰن محبوبی اور نو منتخب ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید نے خصوصی شرکت کی۔ پیر حبیب الرحمٰن محبوبی نے حاجی محمد اعظم پلازہ اور پلازہ میں قائم مسلم کمرشل بینک کی برانچ کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اور اس موقع پر خصوصی دعا بھی کروائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر حبیب الرحمٰن محبوبی نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنی چاہیے۔
اسلام ہمیں باہمی محبت، اخوت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں دین کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا اور تفرقہ بازی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے دریاؤں میں ایسا کیا خزانہ مل گیا؟ مریم نواز نے بڑی خوشخبری سنا دی
اس موقع پر نو منتخب ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔
ہماری کوشش ہے کہ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر میرپور کے عوام کو درپیش مسائل اور دیرینہ محرومیوں کو بھرپور انداز میں ان کے سامنے رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دیں مگر اس کے باوجود انہیں مناسب معاوضے نہ مل سکے اور عوام کو بے شمار مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
میرپور کے عوام نے ہمیشہ ملکی مفاد اور استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔
چوہدری محمد سعید نے مزید کہا کہ میرپور میں دانش یونیورسٹی کا قیام، بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بارش،برف باری کاالرٹ، سیاحوں کو پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کا انتباہ
تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع میرپور چوہدری عبدالمالک، چیئرمین حمزہ اقبال، فیصل منظور چیف پیٹرن سول ڈیفنس، راجہ مہربان چیئرمین اُمید ویلفیئر ٹرسٹ، ابرار لال وائس چیئرمین، محمد خلیق اسلام گڑھ، مشتاق حسین اوورسیز رہنما، ملک ساجد اعوان، محمد ندیم سابق ڈپٹی میئر پیٹر برا، راجہ محمد مقصود کاکڑوی، راجہ محمد رزاق، راجہ یعقوب، چوہدری محمد شمیم کلیال بینسی، چوہدری محمد محفوظ کھوئی رٹہ، محمد شمیم پیرکوڈی، ظہیر اعظم، ندیم اعظم، محمد لال کسگمہ، حوالدار طارق محمود، زاہد محمد، راجہ محمد یعقوب صدر کونسلر، طارق محمود اکاؤنٹنٹ، چوہدری شوکت، راجہ واحد حسین دسیال، علامہ قاری محمد قربان صدیقی، علامہ عبدالخالق فاروقی، علامہ محمد قذافی، علامہ قدیر اسد، حافظ محمد منیر اور جنرل سیکرٹری چنار پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل اسلام گڑھ جاوید اختر سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی و کاروباری شخصیات اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔




