باغ ( کشمیر ڈیجٹیل )ڈپٹی کمشنرباغ سید ممتاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ باغ شہر میں برھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پلان تیار کردیا گیا ہے۔
شہر میں رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے باغ شہر میں ٹریفک کی رانگ پارکنگ،ون وے کی خلاف وزری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں :مظفرآباد کی نگرانی کا نظام بدلنے کی تیاری، آئی جی پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا
شہر میں دکانوں کے آگے ٹریفک کے لیے لائنیں لگاکر پارکنگ کے پوائنٹ مقرر کیے جائیں گے،اس کے ساتھ باغ شہر کے اندر تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔
شہر کے اندر بغیر ہلمنٹ موٹر سائیکل اور کم عمر،بغیر لائنسس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر باغ سید ممتاز حسین کاظمی کی صدارت میں منعقدہ ضلعی ٹریفک منیجمنٹ اور تجاوزات کے حوالہ سے اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میٹنگ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس خواجہ امیرالدین ،اسسٹنٹ کمشنر سبیل منہاس ڈی ایس پی محمد شفیق خان ،،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ،ڈسٹرکٹ ٹریفک سارجنٹ،ایس ایچ اوسٹی باغ ودیگر انتظامی وپولیس آفیسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :باغ :سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد مکمل امن قائم، قانون کی رٹ بحال،شاہراہیں کھل گئیں
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ باغ شہر میں ٹریفک کی بحالی کے لیے پولیس خصوصی طور پر اقدامات کرتے ہوئے رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
تمام الیگل گاڑیاں جن کے کاغذات مکمل نہ ہوں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہر کے اندر جگہ جگہ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی پارکنگ کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا محال ہو چکا ہے،ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پارکنگ کے لیے مختص جگہوں کے علاوہ رانگ پارکنگ کی گئی تو گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے اور شہر کے اندر تجاوزات کے لیے بھی گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔




