غذر( کشمیر ڈیجٹیل ) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی یاسین میں ٹریفک کا المناک حادثہ۔ مسافر گاڑی دریا میں جا گری ۔حادثے میں 9 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق یاسین کے علاقے مرکہ کے مقام پر گلگت سے ہندور جانے والی مسافر ہائی ایس گاڑی نمبر غذر 247 دریا میں جا گری۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں المناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
حادثے کے وقت گاڑی میں ڈرائیور سمیت مجموعی طور پر 15 افراد سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں 9 مسافر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے آغا خان ہسپتال یاسین منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہری پور: خوفناک ٹریفک حادثہ، آئل ٹینکر نے گاڑیوں کو کچل دیا، 4 دوست جاں بحق
جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال طاؤس منتقل کر دی گئی ہیں۔ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور عادل ولد لالاکو، ساکن ہندور بتایا گیا ہے۔
وادی یاسین میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ودیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔




