مظفرآباد (خبرنگار) آزاد حکومت نے آزاد کشمیر کے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے اور معدنیات کے شعبے میں ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
معدنیاتی قوانین کو پاکستان کے چاروں صوبوں کے قوانین سے ہم آہنگ کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ متعلقہ قانون سازی کا مسودہ تقریباً اسمبلی تک پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کا پرامن ماحول سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے، وزیراعظم افتخار گیلانی
وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ قانونی ہم آہنگی کے بعد سرمایہ کاروں کو پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں ضابطوں کے تحت کام کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ہمارے دوست وقت دیکھ کر بیانیہ نہ بدلیں، وزیراعظم افتخار گیلانی
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیمنٹ کی صنعت کے لیے درکار خام مال سمیت کوئلے اور باکسائٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جن سے استفادہ کرکے صنعتی ترقی اور معیشت کے استحکام کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔
حکومت معدنی شعبے سے متعلق قانون سازی کو ملک کے دیگر حصوں میں رائج قوانین کے مطابق بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک واضح، مربوط اور سازگار قانونی نظام فراہم کیا جا سکے۔




