ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا حل طاقت کے بجائے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
ترک ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے امریکی ہم منصب سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسائل کے حل میں مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدرٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا پلان بنانیوالا شخص وائٹ ہائوس کے قریب سے گرفتار
صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے اپنا سفارتی کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔گفتگو کے دوران یوکرین جنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ترک صدر نے کہا کہ انقرہ جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے جنگ کے دونوں فریقوں، روس اور یوکرین کے ساتھ رابطوں اور مشاورت میں اضافہ ضروری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کر ینگے
صدر اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کے فروغ، تنازعات کے حل اور سفارتی روابط کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔




