مظفرآباد:نیشنل ایکشن پلان کے تحت کومبنگ آپریشن شروع، سکیورٹی انتظامات سخت،چیکنگ جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع،دارالحکومت مظفرآباد میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت،داخلی و خارجی راستوں پر چکنگ شروع۔

تمام تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ضلع مظفرآباد میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لوئرگریس: آتشزدگی ،2 مکان خاکستر،عوام کا حکومت سے مالی تعاون کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔

ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر اور سخت بنا دیا گیا ہے۔ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی باقاعدہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر شہزاد کی تعیناتی ، استعفے اورتبادلے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآباد میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس نےچیکنگ کا نظام مزید سخت کردیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔