اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی۔
وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: 48میگاواٹ جگراں ٹو بجلی منصوبے کی منظوری
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اب 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر کیلئے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ :سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد مکمل امن قائم، قانون کی رٹ بحال،شاہراہیں کھل گئیں
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔




