آذربائیجان (کشمیر ڈیجیٹل) آذربائیجان کے دورے کے دوران وزیر حکومت آزادکشمیر سردار میر اکبر خان کے ساتھ آئس کریم کی دکان پر ایک دلچسپ اور غیر معمولی پرینک کا واقعہ پیش آیا۔
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار میر اکبر خان آذربائیجان میں ایک آئس کریم شاپ پر پہنچے، جہاں دکاندار نے اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز سے انہیں حیران کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شادی کا جھانسہ: برطانوی خاتون کو بلیک میل کرنیوالا کالعدم ایکشن کمیٹی کا کارندہ گرفتار
دکاندار نے روایتی انداز میں آئس کریم دینے کے بجائے پہلے انہیں آئس کریم کا خالی کھوکھا تھما دیا اور پھر اپنی مخصوص شرارتی حرکات اور ڈانس کے ذریعے انہیں الجھائے رکھا۔
اس دوران سردار میر اکبر خان نے دکاندار کو اپنی سرکاری حیثیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادکشمیر حکومت میں وزیر ہیں، تاہم دکاندار نے اس بات کو بھی مزاحیہ انداز میں لیا اور ہنسنے کے بعد اپنا ڈانس جاری رکھا۔
دکاندار کی دلچسپ اداکاری اور بے ساختہ ڈانس پر سردار میر اکبر خان بھی لطف اندوز ہوتے رہے اور پورا ماحول خوشگوار قہقہوں اور مسکراہٹوں سے بھر گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ، موڑ کاٹتے ہوئے کار بے قابو،گہری کھائی میں گر گئی،6 افراد زخمی
آئس کریم شاپ پر پیش آنے والا یہ دلچسپ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بیرون ملک دوروں کے دوران بعض اوقات ایسے غیر متوقع اور خوشگوار لمحات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جو یادگار بن جاتے ہیں۔
سردار میر اکبر خان کا دکاندار کے اس منفرد انداز کو خوش دلی سے برداشت کرنا اور اس کی حرکات سے محظوظ ہونا بھی اس واقعے کا دلچسپ پہلو رہا۔




