ریاستی سٹیٹس میں تبدیلی کی باتیں من گھڑت، خلاف حقائق ہیں، افتخارگیلانی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے ڈیجیٹل میڈیا چینل کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے سٹیٹس میں تبدیلی کی باتیں من گھڑت اور خلاف حقائق ہیں۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ بعض عناصر ایسے بیانات دیکر ریاست کو کس جانب لیکر جانا چاہتے ہیں؟

مزید یہ بھی پڑھیں:اہل صحافت کے اعزاز میں تقریب،سردارتنویر الیاس کا گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش

انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر پہلے ہی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے بیانات سے ریاست میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی سٹیٹس کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ترمیم ہو گی تو اسمبلی کے فورم پر آئے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اے آئی کے اثرات:نیدرلینڈز کا 25ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا پلان تیار

انہوں نے کہا کہ تیرھویں آئینی ترمیم کے بعد14 ویں اور 15 ویں ترمیم بھی ہوئی یہ ایک ارتقائی عمل ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی مفاد کے تحفظ کیلئے حکومت موجود ہے۔