انکشاف

انتظامی افسران کے تبادلے، سیماب اسلم اسسٹنٹ کمشنر برنالہ تعینات

مظفرآباد:صدر آزاد جموں و کشمیر نے انتظامی مفاد کے پیش نظر بذیل مختلف تحصیلوں واضلاع میں تعینات انتظامی افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے۔

قائمقام ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال تعینات بخلاف اسامی اسٹنٹ کمشنر باغ سیماب اسلم کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی اسسٹنٹ کمشنر برنالہ تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر شہزاد غضنفر چوہدری ڈی ایچ او بھمبر تعینات

 کرنٹ چارج ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال تعینات بخلاف اسلامی اسٹنٹ کمشنر لیپہ محمد سبیل خان کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی اسسٹنٹ کمشنر باغ تعینات کیا گیا ہے۔

کرنٹ چارج تحصیلدار حال انچارج ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر باغ کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی اسٹنٹ کمشنر لیپہ ویلی، کرنٹ چارج تحصیلدار حال انچارج ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نیلم عاصم ندیم کو تبدیل کر کے بخلاف خالی اسامی اسٹنٹ کمشنر شاردہ تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے متعدد محکموں کے سیکرٹریز تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے متعدد محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلے بھی کئے گئے تھے ، آنیوالے دنوں میں مزید تبادلوں کا بھی امکان ہے۔