مظفرآباد: وزیراعظم پاکستان کے قومی پروگرام کے تحت آزاد کشمیر میں بھی ہیپاٹائٹس کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔
اس پروگرام کے تحت شہریوں کی اسکریننگ، بیماری کی بروقت تشخیص اور متاثرہ مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی اوسط عمر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ ماہرین کا بڑا انکشاف
پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے ابتدائی ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مزید تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد بیماری کی بروقت نشاندہی اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔
وزیراعظم پاکستان کے قومی پروگرام کے آزادکشمیر میں کوآرڈینیٹر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی طور پر آزادکشمیر کے 5 اضلاع مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ ، کوٹلی اور میرپورمیں سیکریننگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شہروں میں سکریننگ کی جا رہی اور بعدا زاں بی ایچ یو لیول تک سکریننگ کی جائیگی ، لوگوں کی ابتدائی سکریننگ کے بعد پی سی آر ٹیسٹ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمز ) میں کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصر کے ماڈل پر سکریننگ کی جا رہی ہے ، ملک میں ایک کروڑ سے زائد مریض ہیں ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں ، مرض پر بروقت قابوپانا ضروری ہے،پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگااور مریضوں کا6ماہ کا مفت علاج کیا جائیگا۔
کوآرڈینیٹر نے اپیل کی 12سال سے زائد عمر لوگ لازمی سکریننگ کروائیں تاکہ ان کا علاج ہوسکے،ان کا ڈیٹا ان کو بیرون ملک جانے میں بھی مدد دیگا۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش سے دل پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟تحقیق میں حیران انکشافات
پی سی آر ٹیسٹ کی مشین سے متعلق ابہام پر کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ پی سی آر ٹیسٹ میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے، یہاں بہترین سہولیات دستیاب ہیں اور مشین کے ٹیسٹ معیاری ہیں۔




