وفاق کیخلاف بیان بازی،فاروق حیدر اقتدار کے مزے لوٹ چکےاب ریٹائرہوجائیں،عوامی حلقے

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم فاروق حیدر کو وفاق کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی، عوام کی بڑی تعداد کا شدید ردعمل سامنے آگیا ۔ 

شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم فاروق حیدر جب تک ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ اپنے آپ کو مہان سمجھتے ہیں اگر انہیں سیٹ کے پیچھے بیٹھا دیا جائے تو ان کی ٹون ہی بدل جاتی ہے ۔

شہریوں نے سابق وزیراعظم فاروق حیدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر جب اقتدارکے مزے لوٹ رہے تھے تو وفاق کیساتھ پینگیں بڑھا رہے تھے جب انہیں ڈرائیونگ سیٹ سے ہٹایا تو حواس باختہ ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: کالعدم شرپسند عناصر کی فائرنگ، کانسٹیبل ،شہری زخمی،ایڈیشنل سیشن جج اغواء

شہریوں کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر اب عمر کے اس سٹیج پر ہیں کہ انہیں سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ۔ فاروق حیدر اب سیاست کے قابل نہیں رہے ۔

انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر  سابق وزیراعظم اور پبلک سٹک ہولڈر رہے ہیں ان کی  وفاق کیخلاف بیان بازی کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی احمقانہ سازش ہے ۔انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نیلم ویلی کی پسماندگی کے پیچھے فاروق حیدر کا ہاتھ ہے ۔وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی نیلم ویلی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ، سڑکیں ہیں نہ سکول، تعلیم ہے نہ روزگار باقی ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مضبوط وفاق مضبوط پاکستان اور کشمیر کی ضمانت ہے ، ایک عوامی نمائندے کو ایسے بیانات سے پہلے سو مرتبہ سوچنا چاہیے ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر حکومت میں کوئی عہدہ نہ ملا تو وفاق کیخلاف بیان بازی حیران کن اور قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر،عوامی شکایات پر توجہ دی جائے،افتخار گیلانی

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے فاروق حیدر کو آگے آکر قوم کو لیڈ کرنے کے بجائے الٹے بیانات سے گرکز کرنا چاہیے ۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم فاروق حیدر پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزامات پر قوم کو تشویش ہے

جس کی فوری تحقیقات کی جانی چاہیے کہ پبلک ہولڈر شخص جرائم پیشہ افراد کی کیسے پشت پناہی کرتے رہے ہیں؟

جہلم ویلی کی عوام نے کریمنل بلال کھر کی فاروق حیدر کے گھر میں موجودگی پر کئی سوالات اٹھا دیئے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فاروق حیدر کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے ریاست کو نقصان پہنچ رہا ہو ۔