اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 1 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اہل صحافت کے اعزاز میں تقریب،سردارتنویر الیاس کا گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش
اوگرا نے 29 اکتوبر کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روکا ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے قبل عوام کو ریلیف نہ ملا تو بات سڑکوں پر ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
انہوں نے کہا کہ بھرپور طریقے سے احتجاج کیا تو پھر حکومت کچھ پیچھے آئی ہے، ہمارے دھرنے کے نتیجے میں 32 روپے تک لیوی میں کمی کی گئی
ہمارے احتجاج اور پریشر کی وجہ سے حکومت نے کچھ ریلیف دینے کی کوشش کی۔




