راولاکوٹ: کالعدم شرپسند عناصر کی فائرنگ، کانسٹیبل ،شہری زخمی،ایڈیشنل سیشن جج اغواء

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم ایکشن کمیٹی مسلح شر پسند عناصر کی جانب سے 12بجے دن سے5:00بجے شام تک شہر میں شدید فائرنگ کی گئی۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مخدوم اسحاق کانسٹیبل راولا کوٹ اور ایک سول شخص زخمی ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر،عوامی شکایات پر توجہ دی جائے،افتخار گیلانی

زخمی افراد کو سی ایم ایچ  منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ شر پسند عناصر کی جانب سے سرکاری ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر نے ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا ۔ شدید فائرنگ سے ہسپتال اور ایمبولنس کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے پلندری شاہراہ پر جاتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ حج کوگاڑی سمیت اغوا کر لیا جنہیں بازیاب کروانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال: مزدوری مانگنے پر تشدد، نوجوان مزدور جاں بحق، پولیس کارروائی سے گریزاں

ضلعی پولیس راولا کوٹ کا کہنا ہے کہ کا لعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دہشتگردانہ اقدامات کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس ترجمان راولاکوٹ کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔