وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالےسے بھارت کیخلاف نکالی جانیوالی واک کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے صبح 7 بجے سے واک کے اختتام تک ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کردیا۔
واک کے دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام نے بھارتی جبری قبضہ کبھی قبول کیا نہ کبھی قبول کرینگے، وزیراعظم گیلانی
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان کے مطابق یوم سیاہ واک کے شرکاء کی آمدورفت کو منظم بنانے اور شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہِ جمہوریت پر سیکرٹریٹ سے فرانس ٹرن تک ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈھوکری چوک، سرینا ہوٹل سے فرانس ٹرن تک ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگی۔ اس روٹ پر سفر کرنے والے شہری ایمبیسی روڈ اور اتاترک روڈ استعمال کرسکیں گے۔
ٹریفک ڈائیورشن پلان — کشمیر ڈے واک:
کشمیر ڈے واک کے سلسلہ میں 27 اکتوبر کو صبح 7 بجے سے اختتام واک تک ٹریفک ڈائیورشن پلان دیا گیا ہے۔
کشمیر ڈے واک کے دوران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی، شہری متبادل راستے استعمال کریں، شاہراہ جمہوریت سیکرٹریٹ سے فرانس ٹرن تک ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی، شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
ڈھوکڑی چوک سرینا ہوٹل سے فرانس ٹرن تک ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی، شہری ایمبیسی روڈ اور اتاترک روڈ استعمال کریں، شمس پکٹ سے ریڈیو پاکستان تک ٹریفک ڈائیورٹشن ہوگی، شہری بری امام تھرڈ ایونیو استعمال کریں۔
ایف بی آر چوک اور وحید شہید چوک سے سیکرٹریٹ تک ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی، شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں، نادرا ہیڈکوارٹر سے ریڈیو پاکستان چوک تک ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی، شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
کشمیر ڈے واک کے شرکاء کے لیے خصوصی پارکنگ پلان بھی ترتیب دے دیا گیا، وی آئی پیز کی گاڑیوں کے لیے ڈی چوک پریڈ گراؤنڈ میں پارکنگ مختص کی گئی ہے۔
واک میں شریک عوام کی گاڑیوں کے لیے نیشنل لائبریری میں پارکنگ مختص کی گئی ہے، شہری ٹریفک کی تازہ صورتحال کے لیے ایف ایم 92.4 اور اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز سے رہنمائی حاصل کریں، سی ٹی او کائنات اظہر خان
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 26, 2026
شمس کالونی سے ریڈیو پاکستان تک ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی جبکہ شہریوں کو بری امام اور تھرڈ ایونیو کا متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایف بی آر چوک اور وحید شہید چوک سے سیکرٹریٹ کی جانب آنے والی ٹریفک بھی متبادل راستوں پر منتقل کی جائے گی۔ شہریوں کو اس دوران مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نادرا ہیڈکوارٹرز سے ریڈیو پاکستان چوک تک بھی ٹریفک ڈائیورژن ہوگی جس کے باعث شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کشمیر ڈے واک میں شرکت کرنے والوں کی گاڑیوں کے لیے خصوصی پارکنگ پلان بھی ترتیب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنازعہ کشمیر پر سیمینار، سردار مسعود خان سمیت ممتاز سفارتکاروں کی شرکت
پلان کے مطابق وی آئی پیز کی گاڑیوں کے لیے ڈی چوک پریڈ گراؤنڈ میں پارکنگ مختص کی گئی ہے، جبکہ واک میں شرکت کرنے والے عام شہریوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے نیشنل لائبریری کا مقام مقرر کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ پارکنگ مقامات استعمال کریں اور سڑکوں پر غیر ضروری پارکنگ سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔




