سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اُٹھا رہا ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔
فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ کیا کشمیریوں کو دہلی حکومت سے انصاف کی امید ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیریوں کے حوالے سے نیت درست نہیں، جبکہ پاکستان کے خوف کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف تاجراور شہری میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ
سابق وزیر اعلیٰ نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے متحد ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری ہمت کے ساتھ بھارت کا مقابلہ نہیں کریں گے تو وہ مٹ جائیں گے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے بیان نےبھارت میں بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا مدعہ عالمی فورمز پر اٹھا رہا ہے اور اسی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگ زندہ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:سول ججز اور تحصیل قاضی کی آسامیوں پر ایڈہاک تقرری کیلئے درخواستیں طلب
شیخ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ زندہ ہیں کیونکہ پاکستان مختلف بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگرکر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگ بچ رہے ہیں۔” ورنہ کشمیریوں کے تئیں بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں۔
فاروق عبداللہ کے اس بیان پر بی جے پی اور وی ایچ پی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔




